وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں 59 ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب

حسن ابدال ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک فعال جمہوریت کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، معیاری تعلیم کے فروغ سے پاکستان ہر شعبہ زندگی میں مزید ترقی کرے گا، کیڈٹ کالج حسن ابدال نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ اعلیٰ روایات وبلند معیارات کاحامل تعلیمی ادارہ ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مستقبل کے رہنما پیداکررہا ہے۔ …

حسن ابدال ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک فعال جمہوریت کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، معیاری تعلیم کے فروغ سے پاکستان ہر شعبہ زندگی میں مزید ترقی کرے گا، کیڈٹ کالج حسن ابدال نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ اعلیٰ روایات وبلند معیارات کاحامل تعلیمی ادارہ ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مستقبل کے رہنما پیداکررہا ہے۔ وہ بدھ کو یہاں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں 59 ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تعلیم کا معیار برقرار رکھنے اور تدریسی خدمات پر فیکلٹی ممبران کے انڈومنٹ فنڈ میں 2 کروڑ روپے جبکہ فیکلٹی اور سٹاف کے لئے 2 تنخواہوں کے برابر بونس کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے قومی ترقی میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طالب علموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال ہے، یہاں زیر تعلیم طالب علم ملک سیاسی، عسکری، صنعتی سمیت ہر شعبہ میں مستقبل کی قیادت فراہم کررہے ہیں ، کالج کے فارغ التحصیل طلباءنہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں اپنا موثر کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply