وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہفتہ کو نواں جتوئی میں جلسہ عام سے خطاب

نوشہرو فیروز ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے عدالتوں یا سڑکوں کی بجائے پولنگ سٹیشنوں پر ہونے چاہیئیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 50 سال تک معیشت کی مضبوطی ، ملک کی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، ہم نے کھوکھلے نعروں اورحکومتی وسائل کو ذاتی مقاصدکے لئے استعمال نہیں کیا،روزگار، ترقی اور انصاف کے لئے جمہوریت ناگزیر …

نوشہرو فیروز ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے عدالتوں یا سڑکوں کی بجائے پولنگ سٹیشنوں پر ہونے چاہیئیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 50 سال تک معیشت کی مضبوطی ، ملک کی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، ہم نے کھوکھلے نعروں اورحکومتی وسائل کو ذاتی مقاصدکے لئے استعمال نہیں کیا،روزگار، ترقی اور انصاف کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے ، نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک جوڑنے اورملکی ترقی کی بات کرتے ہیں، ہمیں میثاق جمہوریت کے تحت آگے بڑھنا ہے،ہم سب نے مل کر دہشت گردی کو شکست دینی ہے،عوام آئندہ انتخابات میں درست فیصلہ کریں جبکہ وزیراعظم نے نوشہرو فیروزکیلئے ڈھائی ارب روپے ، ہیلتھ کارڈ سکیم ، فوڈ پراسیسنگ پلانٹ کابھی اعلان کیا۔وہ ہفتہ کو یہاں نواں جتوئی میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

Leave a Reply