وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹریز سے ملاقات،مسئلہ کشمیر اٹھایا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد حوالے کر دیئے،بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا

نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹریز کے ساتھ جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات میں ان کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد ان کے حوالے کئے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر …

نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹریز کے ساتھ جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات میں ان کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد ان کے حوالے کئے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناگزیر ہے کیونکہ بھارت نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کے تمام دروازے بند کر رکھے ہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ صرف رواں برس کے دوران 600 کے قریب خلاف ورزیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ کو بتایا کہ صرف آج کے روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایل او سی پر چار شہری شہید ہوئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بات چیت کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply