پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے ۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ۔ایران کے سفیر نے ایران کی قیادت کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں ‘ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ۔







