وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جھل مگسی میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم انہیں ہماری پر امن اقدار پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کے ساتھ پوری ریاستی طاقت کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم انہیں ہماری پر امن اقدار پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کے ساتھ پوری ریاستی طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم نے قیمتی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو بچانے کے لئے امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی متاثرہ غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

Leave a Reply