وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس سے خطاب

سکردو ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت گلگت بلتستان کونسل کے11ویں بجٹ اجلاس میں مالی سال 2017-18ءکیلئے گلگت بلتستان کونسل کے تقریباً2.4ارب روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لئے پر عزم ہے، گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار اور …

سکردو ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت گلگت بلتستان کونسل کے11ویں بجٹ اجلاس میں مالی سال 2017-18ءکیلئے گلگت بلتستان کونسل کے تقریباً2.4ارب روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لئے پر عزم ہے، گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار اور جمہوریت کا احسن انداز میں تسلسل خوش آئند ہے، پاک چین اقتصادی راہدری سے قومی معیشت اور بالخصوص اس علاقے کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل کے وائس چیئرمین اور گورنر میر غضنفر علی خان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیط الرحمن، گلگت بلتستان کونسل کے ارکان، اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے تقریباً 2.4ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔گلگت بلتستان کونسل کے نئے مالی سال میں ریونیو کا تخمینہ 2ہزار 398 ملین روپے جبکہ اخراجات کاتخمینہ 2ہزار 199 ملین روپے ہے۔کونسل کے نئے میزانیئے میں ترقیاتی بجٹ 1474ملین اور غیر ترقیاتی بجٹ 725ملین روپے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمہوریت کا تسلسل اور پر امن انتقال اقتدار نہایت خوش آئند امر ہے۔

Leave a Reply