وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس توانائی کے شعبہ کےلئے چار منصوبوں سمیت سماجی، تعلیم، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور پانی وسائل کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
توانائی کے شعبہ کےلئے چار منصوبوں سمیت سماجی، تعلیم، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور پانی وسائل کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی طرف سے توانائی کی قلت دور کرنے کے عزم کے تحت توانائی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے توانائی کے شعبہ کےلئے چار منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے جنوبی علاقہ میں بجلی سپلائی بہتری کیلئے 220 کے وی گدو۔سبی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی منظوری دی جس پر 8 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ 500 کے وی لاہور سب سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی منظوری بھی دی گئی جس پر 20 ارب 37 کروڑ 20 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ ایکنک نے 1410 میگا واٹ تربیلا۔5 توسیعی منصوبہ سے بجلی اخراج کی بھی منظوری دی جس پر 4 ارب 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ 1224 میگاواٹ ہوا سے بجلی بنانے والے بنانے والے جھمپر منصوبہ سے بجلی اخراج کی بھی منظوری دی گئی جس پر 10 ارب 75 کروڑ 20 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں سماجی ، تعلیم، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور پانی وسائل کے شعبوں سے متعلق بھی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز۔3 کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی کہ ”لیپ ٹاپ سب کیلئے“ پروگرام ترتیب دے اور تمام اہل طالب علموں کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں، اس منصوبہ پر 21 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ ایکنک نے فیصل آباد شہر کیلئے پانی کے وسائل میں توسیعی منصوبہ فیز۔2 کی بھی منظوری دی جس پر 14 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ ایکنک نے پنجاب میں ساہیوال اور سیالکوٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کی بھی منظوری دی جس پر 26 ارب 32 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔








