وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت فرنس آئل اور پٹرولیم سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گردشی قرضے کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے اور انتظامی نقصانات سے گریز کے لئے نظام کی اوورہالنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی جبکہ فرنس آئل کے لئے درآمدی آرڈرز کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وہ جمعرات کو فرنس آئل اور پٹرولیم سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گردشی قرضے کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے اور انتظامی نقصانات سے گریز کے لئے نظام کی اوورہالنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی جبکہ فرنس آئل کے لئے درآمدی آرڈرز کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وہ جمعرات کو فرنس آئل اور پٹرولیم سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری ، خزانہ بجلی و پٹرولیم ڈویژن کے سیکرٹریوں ، ایم ڈی پی ایس او اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مقامی ریفائنریز کی ذخیرہ اور پیداواری گنجائش اور استعمال کا جائزہ لیتے ہوئے فرنس آئل کے لئے درآمدی آرڈرز کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ فرنس آئل کی آئندہ کی درآمد، توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی سے منظوری سے مشروط ہو گی۔ اس سے درآمدی بل کم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل این جی سے چلنے والے بجلی کے منصوبوں کی زیادہ سے زیادہ فعالیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے وزارت بجلی اور پٹرولیم کو ہدایت کی کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرنس آئل کے مطلوبہ ذخائر کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کو یقینی بنایاجائے۔اجلاس میں بجلی کے شعبہ کی طرف سے گیس کی دستیابی اور استعمال کا بھی جائزہ لیاگیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply