اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بنیادی ڈھانچہ اور مواصلاتی رابطوں کے حوالہ سے منصوبوں اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپریل2018ءکے وسط تک ایئرپورٹ کو افتتاح کو یقینی بنانے کیلئے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بنیادی ڈھانچہ اور مواصلاتی رابطوں کے حوالہ سے منصوبوں اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپریل2018ءکے وسط تک ایئرپورٹ کو افتتاح کو یقینی بنانے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار چوہدری اور متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ انفراسٹرکچر اور ایئرپورٹ سے متعلق سہولتوں پر عملی کام مکمل ہو چکا ہے۔ چیئرمین این ایچ اے جواد انوار نے ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ میں پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کا بنیادی ڈھانچہ 15 مئی تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے اجلاس کو ملک بھر میں اہم سڑکوں کے حوالہ سے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جو یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مرحلہ میں ہیں۔








