وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب، چین اور صومالیہ کے ساتھ اہم معاہدوں کی منظوری دی جس کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جرائم کے مرتکب اشخاص کی منتقلی اور چین کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب، چین اور صومالیہ کے ساتھ اہم معاہدوں کی منظوری دی جس کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جرائم کے مرتکب اشخاص کی منتقلی اور چین کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اسی طرح صومالیہ اور پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پر معاہدہ کی منظوری دی گئی جس کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی مدد سے صومالیہ کے نیشنل آئی ڈینٹیفیکیشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کابینہ نے انسانی سمگلنگ روکنے کے قانون امتناع انسانی سمگلنگ ایکٹ 2018ءکی بھی منظوری دےدی۔ وفاقی کابینہ نے ڈرگ کورٹ اسلام آباد کے چیئرمین غلام تقی ساجد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو انسداد منشیات کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج کے طور پر تعیناتیوں کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے فدا محمد وزیر کو پیپرا کا منیجنگ ڈائریکٹر، محمد نوید کو پی ٹی اے میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری دی اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی اے کے نئے ممبر فنانس چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید خبریں