نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے، ہم مغرب سے بھی سرمایہ کاری کے دیگر اضافی وسائل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کلاﺅس شواب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر جمعرات کو …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کلاﺅس شواب سے گفتگو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے، ہم مغرب سے بھی سرمایہ کاری کے دیگر اضافی وسائل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کلاﺅس شواب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ کلاﺅس شواب نے کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت میں حالیہ پیش ہائے رفت کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں حالیہ تبدیلی نے اس امر کا عندیہ دیا ہے کہ نظام میں سیاسی استحکام بخوبی موجود ہے جس سے بین الاقوامی کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ورلڈ اکنامک فورم میں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ پاکستان کی کامیابی کی تفصیلات کو فورم میں پیش کیا جائے۔








