وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چینی صدر شی چن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منخت ہونے پر مبارک باد

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کے صدر شی چن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منخت ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ 1978ءمیں اصلاحات کے آغاز اور عملدرآمد کے اجراءسے چین نے جو ترقی کی ہے اس پر دنیا حیران ہے ۔چین نے نہ صرف دنیا کی دوسری بڑی معیشت کا …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کے صدر شی چن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منخت ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ 1978ءمیں اصلاحات کے آغاز اور عملدرآمد کے اجراءسے چین نے جو ترقی کی ہے اس پر دنیا حیران ہے ۔چین نے نہ صرف دنیا کی دوسری بڑی معیشت کا مقام حاصل کیا ہے بلکہ کرشماتی طور پر ایک نسل کے دورانیہ میں 7 سو ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چین منصفانہ ،مساوی اور حوشحال گلوبل گورننس کے قیام کیلئے کوششیں کررہا ہے جو ترقی پذیر دنیا کی امنگوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چین کے ان جذبوں کی عکاس ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو پاکستان میں تمام طبقوں کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ان تعلقات اور تعاون کو بلندیوں کی نئی سطح تک لے جائے گی۔

Leave a Reply