وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر (آج )اتوار کو ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر (آج )اتوار کو ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے جامع تبادلۂ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ دورے کے دوران ملائیشیا کی قیادت کے ساتھ اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔