وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی

مزید خبریں
لاہور۔29اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے میں جان کی پرواہ کئے بغیر بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے نرس رضیہ نورین کی جانب سے کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے باوجود تباہی سے کچھ لمحوں پہلے بھاگ کر ایک بچے کو بچانے کے عمل پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا،اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائے کم ہے۔








