اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولن ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ارشد ندیم کو گولڈ اور محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی جیولن کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا …
وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں ارشد ندیم کو گولڈ ، محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولن ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ارشد ندیم کو گولڈ اور محمد یاسر کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی جیولن کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں، ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا۔ وزیر اعظم نے مختلف فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔








