اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او نے وزیراعظم کو یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (اے ای اے ایس اے) سے یورپ کے لئے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے جاری …
وزیراعظم عمران خان سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او نے وزیراعظم کو یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (اے ای اے ایس اے) سے یورپ کے لئے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے جاری مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم عمران خان کو پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ، اس کو منافع بخش اور بہترین ایئر لائن بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ری سٹرکچرنگ کا منصوبہ ادارہ جاتی اصلاحات کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کی مشاورت سے تیار کیا جائے اور ایک ہفتے کے اندر فریم ورک تیار کر کے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، بہترین استعداد کار اور خدمات کی فراہمی کے لئے وسیع البنیاد اصلاحات کے ایجنڈے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔







