وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار کی ملاقات

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حماد اظہر, مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود بھی ملاقات میں موجود تھے۔منی لانڈرنگ کی روک تھام, لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم نے …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حماد اظہر, مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود بھی ملاقات میں موجود تھے۔منی لانڈرنگ کی روک تھام, لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی ان ملکوں میں پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ لوٹی ہوئی رقم کی ملک میں واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔