اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت قومی ایشوز پر قانونی سازی کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے لیکن وہ تعاون نہیں کر رہی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قومی مفاد کا معاملا تھا، اپوزیشن کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں بدعنوانی کیسز کو بند کرنے کا مطالبہ …
وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں،حکومت ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے اور بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں دیا جائے گا،وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت قومی ایشوز پر قانونی سازی کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے لیکن وہ تعاون نہیں کر رہی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قومی مفاد کا معاملا تھا، اپوزیشن کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں بدعنوانی کیسز کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور وہ این آر او لینا چاہتی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان گرے لسٹ میں گیا تھا اور اب وہ اس معاملے پر سیاست کر رہی ہیں، موجودہ حکومت نے ایف اے ٹی ایف 21 اہداف مکمل کر لئے ہیں اور بقیہ اہداف مکمل کرنے کے بعد فروری 2021ءمیں پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سینیٹ انتخابات تک اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک جاری رہے گی، اپوزیشن جماعتوں کے پاس عوام کیلئے کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی انہیں عوام کی سپورٹ حاصل ہے، حکومت ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے اور بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) صفدر اعوان کراچی واقعہ سے متعلق سوال کے ردعمل میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تمام تر اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں اسطرح امن و امان برقرار رکھنے کی پہلی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے گورننس کے نظام میں پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں جبکہ کوئی صوبہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنے کیلئے تیار نہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ان کے پاس لندن میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور انہیں جلد ہی واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہے، وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔








