اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو نیشنل پاورٹی گریجوایشن انیشی ایٹو یا ”غربت سے خوشحالی کا سفر“ کے عنوان سے پروگرام کا افتتاح کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں 391 علاقوں میں بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے گئے، ابتدائی طور پر ان تقریبات میں 86 ہزار 151 بلا سود قرضے فراہم کئے گئے جن کی مالیت 3 ارب …
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پاورٹی گریجوایشن انیشی ایٹو یا ”غربت سے خوشحالی کا سفر“ کے عنوان سے پروگرام کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو نیشنل پاورٹی گریجوایشن انیشی ایٹو یا ”غربت سے خوشحالی کا سفر“ کے عنوان سے پروگرام کا افتتاح کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں 391 علاقوں میں بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے گئے، ابتدائی طور پر ان تقریبات میں 86 ہزار 151 بلا سود قرضے فراہم کئے گئے جن کی مالیت 3 ارب روپے سے ہے۔ اگلے چار سالوں میں ملکی سطح پر 80 ہزار بلا سود قرضے ماہانہ بنیادوںپر مستحق شہریوں کو فراہم کئے جائیں گے جبکہ دو سال کے عرصے میں ہر ماہ 9 ہزار اثاثہ جات تقسیم کئے جائیں گے۔ سابق فاٹا کے علاقوں میں جولائی کے انتخابات کے بعد قرضوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ غربت سے خوشحالی کا سفر احساس پروگرام حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد غریب گھرانوں کو غربت سے نکالنا اور انہیں معاشی و سماجی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ پروگرام کے تین حصے ہیں جن میں اثاثہ جات کی تقسیم، بلا سود قرضوں کی فراہمی اور اثاثہ جات کے موثر استعمال کے لئے ہنرسازی شامل ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد محروم طبقات کے گھرانوں کا زکوة، بیت المال اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر انحصار ختم کر کے انہیں معاشی دھارے میں شامل کرنا اور خود مختار بنانا ہے۔ اس پروگرام میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کی مدد حاصل کی گئی ہے۔








