اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سے ایوان بالا کے رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے …
وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا,سینٹر مرزا محمد آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سے ایوان بالا کے رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو گا ،وزیراعظم اور امریکا کے صدور کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اس دوران امریکا کے صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی۔مقبوضہ کشمیر کی عوام ،پاکستان کی عوام نے ان کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے بلکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ان کے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے صدر نے افغانستان میں امن اور پائیدار ترقی کے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔








