اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مادر ملت فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خواتین کو قومی تعمیر و ترقی میں اپنا جائز کردار اد اکرنے کے لئے انہیں محفوظ اور ساز گار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں …
وزیراعظم عمران خان کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں مادر ملت فاطمہ جناح کو خراج عقیدت ، مادر ملت فاطمہ جناح کی تصویر اور بانی پاکستان کا فرمان بھی شیئر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مادر ملت فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خواتین کو قومی تعمیر و ترقی میں اپنا جائز کردار اد اکرنے کے لئے انہیں محفوظ اور ساز گار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ عالمی یوم خواتین جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور ان کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح کی ایک تصویر اور بانی پاکستان کا ایک فرمان بھی شیئرکیا۔ قائد کے فرمان میں کہا گیا کہ ” کوئی جدوجہد مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکی، دنیا میں دو طاقتیں ہیں ایک تلوار کی اور دوسری قلم کی۔ دونوں کے درمیان بہت زیادہ مسابقت اورہمسری پائی جاتی ہے، پھر ایک تیسری قوت ہے جو دونوں سے زیادہ سے زیادہ طاقتور ہے اور وہ خواتین کی طاقت ہے” ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یوم نسواںکے موقع پر ہم محترمہ فاطمہ جناح کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو قیام پاکستان کی جدوجہد کے دوران قائد کے ساتھ ڈٹی رہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کے لئے محفوظ اور سازگارماحول فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق قومی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔








