اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوجداری نظام انصاف کی اصلاح اور شہریوں کی آسان اور فوری انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت ایسا نظام وضع کرنے کیلئے پرعزم ہے جس سے شہریوں اور عدلیہ کو انصاف کی تیز تر فراہمی میں سہولت ہو۔ انہوں نے یہ بات …
وزیراعظم عمران خان کا وزارت قانون و انصاف کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوجداری نظام انصاف کی اصلاح اور شہریوں کی آسان اور فوری انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت ایسا نظام وضع کرنے کیلئے پرعزم ہے جس سے شہریوں اور عدلیہ کو انصاف کی تیز تر فراہمی میں سہولت ہو۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم چیمبر میں وزارت قانون و انصاف کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب، اٹارنی جنرل انور منصور، پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ علی بخاری، سیکرٹری قانون اور سینئر حکام بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ وزیر قانون محمد فروغ نسیم نے موجودہ نظام انصاف میں مختلف طریقہ جاتی اور قانونی رخنوں جو عوام کو انصاف کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر کا سبب بنتے ہیں، کی نشاندہی کرتے ہوئے دیوانی مقدمہ بازی میں اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی ایکٹ، نیب قانون، حق شفہ، رینٹ قوانین جیسے مختلف قوانین اور قانونی ڈھانچوں میں ترامیم کے ذریعے شہادت کمیشن کے قیام، تنازعات کے حل اور ثالثی کے متبادل نظام کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت سمیت مختلف اقدامات کی بھی نشاندہی کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انصاف کی راہ میں حائل ہونے کیلئے قوانین اور قانونی طریقہ ہائے کار کا غلط استعمال نہ ہو اور عام شہریوں کو سہولت ملے۔








