اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے، بعض عناصر اپنے مفادات کی خاطر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاہم استقامت اور مستقل مزاجی سے ایسے عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ مجرموں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی، ملک کو نقصان پہنچانے والوں …
وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے، بعض عناصر اپنے مفادات کی خاطر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاہم استقامت اور مستقل مزاجی سے ایسے عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ مجرموں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ڈیموکریٹ نہ سمجھیں، کوئی چور اور ڈاکو میرا ساتھی نہیں ہوسکتا، کل سے سیاستدانوں کی بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل مالی حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی بدانتظامیوں اور کرپشن کی وجہ سے آج عوام کو مشکل مالی حالات کا سامنا ہے۔








