وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ قبائلی اضلاع کی پسماندگی کوترجیحی بنیادوں پردور کیا جائے،ایم ڈی پاکستان بیت المال

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ قبائلی اضلاع کی پسماندگی کوترجیحی بنیادوں پردور کیا جائے تاکہ ضم شدہ اضلاع کے ثمرات اس خطے کے عوام کو گھروں کی دہلیز پر مہیا ہو، اسلام آباد سے میرا یہاں آنا دلی خواہش تھا تاکہ میں آپ لوگوں کے مسئلے مسائل …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ قبائلی اضلاع کی پسماندگی کوترجیحی بنیادوں پردور کیا جائے تاکہ ضم شدہ اضلاع کے ثمرات اس خطے کے عوام کو گھروں کی دہلیز پر مہیا ہو، اسلام آباد سے میرا یہاں آنا دلی خواہش تھا تاکہ میں آپ لوگوں کے مسئلے مسائل خودسن کر موقع پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھاو¿ں، کینسر مریضوں علاج معالجے کیلئے پاکستان بیت المال کے ذریعے 6لاکھ تک خرچہ اٹھایاجائیگا۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وانا، جنوبی وزیرستان میں گورنمنٹ کالج وانا، گورنمنٹ گرلزکالج وانا، دو ایف سی کالجز، لدھا کالج اور سام کالج کیساتھ مفاہمت کی یاداشت پردستخط کرنے کے بعد شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان بیت المال خیبرپختونخوا لعل باچا، ڈائریکٹر بیت المال اسلام آباد ڈاکٹر ظفر، ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹرشہاب الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ابراہیم شاہ اور پولیٹیکل نائب تحصیلدار علاوالدین وزیر بھی موجودتھے۔ منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی نے معذورافرادمیں مالی امدادکے چیک اورویل چیئرزبھی تقسیم کئے گئے۔ منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال عوم عباس بپی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دو دستکاری سنٹر ز کے قیام کا اعلان بھی کیا جس میں کل 240بچیاں مختلف قسم کے ہنرسیکھ کرچاردیواری کے اندرہی اپنے ہنرسے فائدہ اٹھاسکیں گی، ایک ایک بچے کو 50ہزار تک قرضہ بھی دیا جائیگا جبکہ اس کے علاوہ زیادہ تر طلباءکو سکالرشپس بھی دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو سنٹرز میں ایک وانا میں قائم کیا جائیگا جبکہ دوسرا مکین میں قائم کیا جائیگا اور یہاں بچے کو بہترین ٹریننگ دیکر نئے کورس پڑھائیں گے اور ساتھ ساتھ انکو وظیفہ بھی دیا جائیگا۔ قبل ازیں ملک رحمت اللہ نے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی کو قبائلی روایتی پگڑی بھی پہنائی اور انکا خصوصی شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال کا دورہ جنوبی وزیرستان وانا پر ان کے تہہ دل سے مشکورہیں کہ انہوں نے اپنے گوناگومصروفیات سے وقت نکال کریہاں کے معذوراورمستحق افرادمیں امدادی رقوم اورویل چیئرزتقسیم کیں اور یہاں کے ہونہار بچیوں کیلئے دوستکاری سنٹرزکے قیام کابھی اعلان کیا۔