لاہور۔ 4 مئی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں مکمل گاڑی تیار ہوگی، معاشی طور پر مشکل حالات سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے سے نکلیں گے، ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے الیکٹرک کار متعارف کرانے کے منتظر ہیں، بیرونی اور مقامی سرمایہ کاروںکو کاروبار کیلئے حکومت مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے، سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں، بدعنوانی اور …
وزیراعظم عمران خان کا ہائیر اینڈ جے ڈبلیو فور لینڈ کے دوبڑے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔ 4 مئی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں مکمل گاڑی تیار ہوگی، معاشی طور پر مشکل حالات سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے سے نکلیں گے، ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے الیکٹرک کار متعارف کرانے کے منتظر ہیں، بیرونی اور مقامی سرمایہ کاروںکو کاروبار کیلئے حکومت مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے، سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں، بدعنوانی اور رشوت کی وجہ سے یہاں سے فیکٹریاں ملائیشیا اور دبئی منتقل ہوئیں۔ ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ہائیر اینڈ جے ڈبلیو فور لینڈ کے دو بڑے منصوبوں کے افتتاح کے موقع کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چھ ماہ قبل ہم نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور آج یہاں گاڑیاں تیار ہونا شروع ہو گئی ہیں اس پر وہ جاوید آفریدی اور ان کے بھائی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، بڑی مقدار میں قرضے لئے گئے ہیں، قوم پوچھتی ہے کہ ان مشکلات سے کیسے نکلیں گے تو جیسے چین سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئی ہے اسی طرح سرمایہ کاری آنے پر اس مشکلات سے نکلیں گے اس سے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، ٹیکس بڑھیں گے، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جے ڈبلیو فور لینڈ کارپلانٹ کا پہلا مرحلہ ہے اس کے بعد اس کے اگلے مراحل آئیں گے اور پوری گاڑی کی مینوفیکچرنگ یہاں ہوگی، ہر پرزہ یہاں بنے گا، پہلی بار مکمل گاڑی پاکستان میں تیار ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ الیکٹرک کار کا انتظار کر رہے ہیں ، اس سے لاہور سمیت دیگر شہروں کو آلودگی کے مسائل سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاوید آفریدی اور ان کے بھائی نے اپنا سرمایہ بیرون ملک لگایا اور پھر وہ سرمایہ پاکستان لائے اس پر دونوں بھائی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت اس پلانٹ میں آٹھ ہزار لوگ کام کر رہے ہیں جبکہ چالیس ہزار افراد تک بلواسطہ روزگار یہاں سے حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کی توسیع سے حکومت کو سالانہ تین ارب روپے تک ٹیکس حاصل ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی میں سرمایہ کاروں کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی یہ گاڑیاں بیرون ملک برآمد بھی ہوں گی جس سے فارن ایکسچینج آئے گا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کار پلانٹ کے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں کاروبار کرنےوالوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس بھی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشش کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے زیادہ رکاوٹیں کرپشن اور رشوت رہی ہے۔ انہی مشکلا ت کی وجہ سے یہاں سے سرمایہ کار ملائیشیا اور دبئی میں جاکر اپنی فیکٹریاں لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی۔








