وزیراعظم عمران خان کا ہرنائی میں ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےگذشتہ شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےگذشتہ شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارت کے تعاون سے حملے کرنے والے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں