اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان میں امن و مصالحت کےلئے حالیہ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔ افغان صدر نے افغانستان کےلئے امریکی نمائندہ برائے امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد کی طرف سے شروع کردہ ان کوششوں میں پاکستان کے پرخلوص کردار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم …
وزیراعظم عمران خان کوافغان صدر محمد اشرف غنی کا ٹیلی فون، افغانستان میں امن و مصالحت کےلئے حالیہ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان میں امن و مصالحت کےلئے حالیہ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔ افغان صدر نے افغانستان کےلئے امریکی نمائندہ برائے امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد کی طرف سے شروع کردہ ان کوششوں میں پاکستان کے پرخلوص کردار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنی مشترکہ ذمہ داری کے سلسلہ میں امن کے جامع عمل کے ذریعے افغانستان میں تنازعہ کے مذاکراتی تصفیہ کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہا ہے۔ صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کو دورہ افغانستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی افغان صدر کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔ دونوں رہنماﺅں نے مسلسل رابطے میں رہنے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے فضاءپیدا کرنے پر اتفاق کیا۔







