وزیراعظم عمران خان کی ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت رضا رحمانی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عوامی سطح پر تبادلوںاور تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں پاک ایران تعلقات کو تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت اور اقتصادی روابط میں اضافے کے بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت رضا رحمانی سے …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عوامی سطح پر تبادلوںاور تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں پاک ایران تعلقات کو تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت اور اقتصادی روابط میں اضافے کے بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت رضا رحمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر برائے زراعت یزدان سیف، رکن پارلیمنٹ رمضان علی سبحانی، چیئرمین آئی سی سی آئی ایم اے سستان و بلوچستان صوبہ عبداﷲ ریگی میر جاوا اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، سیکریٹری تجارت احمد نواز سکھیرا بھی ملاقات میں موجود تھے جس میں پاک ایران تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع سے بھرپور استفادہ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply