اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاسکا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کووڈ 19 کی وبا کے خلاف سری لکنا کے اقدامات کو …
وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاسکا سے ٹیلی فون پر گفتگو ،دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاسکا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کووڈ 19 کی وبا کے خلاف سری لکنا کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے سری لنکا کے صدر کو پاکستان میں اس حوالہ سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کو روکنے، قیمتی انسانوں کے تحفظ، روزگار کے ذرائع کو محفوظ بنانے اور معاشی بحالی کے لئے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سری لنکاکے صدر کو ترقی پذیر ممالک میں کورونا کی وباءکے شدید سماجی اور معاشی اثرات سے محفوظ بنانے کے لئے ”عالمی سطح پر قرضوں میں ریلیف“ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک خصوصاً وبا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک مل کر آگے بڑھ اور ترقی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر مین تنازعہ کشیر کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ علاقائی صورتحال کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان تنازعات اور باہمی تعاون کے باوجود ہمیں جنوبی ایشیاءکے خطہ کے 1.5 ارب سے زیادہ عوام کی حقیقی استعداد سے استفادہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کے حصول کیلئے سارک پلیٹ فارم سمیت علاقائی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں کووڈ۔19 کی صورتحال میں بہتری کے بعد کے دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے کووڈ۔19 کے متعلقہ مسائل اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خطہ کے ممالک کے قریبی تعاون اور رابطوں پر اتفاق کیا تاکہ ترقی کے مواقع کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔ پاکستان اور سری لنکا کے آپس میں گہرے اور قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی عزت و احترام، اعتماد اور خود مختاری و مساوات کی بنیادوں پر استوار ہیں۔








