وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے پر مرکوز ہے، وزیر مملکت زرتاج گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے پر مرکوز ہے، ہماری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ مشکل کے اس دور میں ہماری سرپرستی ایک ایسا عظیم لیڈر کر رہا ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ہماری قوم کی خوش قسمتی …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے پر مرکوز ہے، ہماری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ مشکل کے اس دور میں ہماری سرپرستی ایک ایسا عظیم لیڈر کر رہا ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ہماری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ اس امت مسلمہ کیلئے مشکل دور میں ہماری سرپرستی ایک ایسا عظیم لیڈر کر رہا ہے جس کی سیاست کی جدوجہد ہی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم نڈر ہے، دلیر ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں ریاست مدینہ کی عظمت بیان کرتا ہے۔

مزید خبریں