وزیراعظم عمران خان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے جن کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے‘ کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے‘ ٹیکس کے نظام پر کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری …

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے جن کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے‘ کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے‘ ٹیکس کے نظام پر کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے تاکہ کاروباری برادری سمیت تمام طبقے از خود معاشی ترقی کے عمل میں حصہ دار بنیں۔ انہوں نے یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیرِ اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت اور صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply