اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے اشمورے گروپ کے چیف ایگزیکٹو مارک کومبز نے اپنے وفد کے ہمراہ بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ اشمورے گروپ گذشتہ 25 برس سے مارکیٹ انویسٹمنٹ منیجر کے طور پر ایک تجربہ کار گروپ …
وزیراعظم عمران خان کی چیف ایگزیکٹو اشمورے گروپ مارک کومبز سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے اشمورے گروپ کے چیف ایگزیکٹو مارک کومبز نے اپنے وفد کے ہمراہ بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ اشمورے گروپ گذشتہ 25 برس سے مارکیٹ انویسٹمنٹ منیجر کے طور پر ایک تجربہ کار گروپ ہے، اس گروپ نے صحت، توانائی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں میں ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں بھی یہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو اشمورے گروپ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی کمپنی اور فیصل آباد میں مشروبات کے چھوٹے دھاتی ڈبے بنانے کے پلانٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی پلانٹ بنانے کے حوالہ سے مقامی لوگوں کو تربیت بھی دے رہی ہے۔ مارک کومبز نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا اس وقت ماحول انتہائی موزوں ہے۔








