لاہور ۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
لاہور ۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو شاباش دی۔انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے حوالدار محمد وقاص، نائیک خانویز، سپاہی صفیان حیدر اور سپاہی رفعت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے حملہ میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔








