مالے ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اور مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ منگل کو مالے میں صدارتی آفس مالے میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کی معاونت امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، سینیٹر پرویز رشید، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر اور دیگر …
وزیراعظم محمد نوازشریف اور مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

مزید خبریں
مالے ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اور مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ منگل کو مالے میں صدارتی آفس مالے میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کی معاونت امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، سینیٹر پرویز رشید، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو باہمی عزت و احترام اور حقوق کے تحفظ پر قائم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت، تجارتی فروغ، اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کے شعبوں میں استعداد کار کے حوالے سے باہمی مفادات کی کئی یادداشتوں پر کئے جانے والے دستخطوں سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے اقتصادی تعاون کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے جو اس وقت اپنی استعداد سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ مشترکہ کاروباری کونسل کے قیام سے نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ مختلف شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم نے دفاع، صحت، تعلیم، کھیلوں، ماہی گیری، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر بھی خصوصی طور پر روشنی ڈالی۔ دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ سارک کا پلیٹ فارم جنوبی ایشیا کے ممالک کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اقتصادی و تجارتی ماحول کی بہتری کیلئے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔








