اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے پانچ روزہ دورہ پر (کل) پیر کو ڈیووس سوئٹزر لینڈ پہنچیں گے جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلا س میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شیواب نے چار روزہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق …
وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے پانچ روزہ دورہ پر (کل) پیر کو ڈیووس سوئٹزر لینڈ پہنچیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے پانچ روزہ دورہ پر (کل) پیر کو ڈیووس سوئٹزر لینڈ پہنچیں گے جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلا س میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شیواب نے چار روزہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے موقع پر متعدد سربراہان مملکت و حکومت اورتاجر رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم ڈیووس میں اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتو نیو گٹریز اور سوئیٹزر لینڈ کے صدر ڈورس لیتھرڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔








