وزیراعظم محمد نوازشریف مالدیپ کے دورے پر مالے پہنچ گئے، ایوان صدر میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

وزیراعظم محمد نوازشریف مالدیپ کے دورے پر مالے پہنچ گئے، ایوان صدر میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد صدر عبداللہ یامین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، وزیراعظم کو 7 توپوں کی سلامی دی گئی،گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا مالے ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعزاز میں منگل کو یہاں ایوان صدر میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو مالدیپ کے …

وزیراعظم محمد نوازشریف مالدیپ کے دورے پر مالے پہنچ گئے، ایوان صدر میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
صدر عبداللہ یامین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، وزیراعظم کو 7 توپوں کی سلامی دی گئی،گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا

مالے ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعزاز میں منگل کو یہاں ایوان صدر میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر مالدیپ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ صدارتی دفتر آمد پر صدر عبداللہ یامین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو 7 توپوں کی سلامی دی گئی، پاکستان اور مالدیپ کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مالدیپ کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا جبکہ عبداللہ یامین نے کابینہ کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد نوازشریف مالدیپ کے دورے پر ویلانا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے تو صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم اور خاتون اول نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ بیگم کلثوم نواز، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دو بچوں نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو گلدستے پیش کئے۔ مالدیپ کی دفاعی فورسز کے د ستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

Leave a Reply