وزیراعظم محمد نوازشریف کی جمہوریہ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت، نیشنل فٹ بال سٹیڈیم آمد پر وزیراعظم اور بیگم کلثوم نواز کا استقبال مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم اور مالدیپ کی خاتون اول فاطمہ ابراہیم نے کیا،تقریبات کا آغاز پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا مالے ۔ 26 جولائی (اے پی پی) …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی جمہوریہ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نوازشریف کی جمہوریہ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت، نیشنل فٹ بال سٹیڈیم آمد پر وزیراعظم اور بیگم کلثوم نواز کا استقبال مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم اور مالدیپ کی خاتون اول فاطمہ ابراہیم نے کیا،تقریبات کا آغاز پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
مالے ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بدھ کی شام جمہوریہ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ مالے کے نیشنل فٹ بال سٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریبات میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام سمیت دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ یوم آزادی کی تقریبات میں آمد پر وزیراعظم اور بیگم کلثوم نواز کا استقبال مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم اور مالدیپ کی خاتون اول فاطمہ ابراہیم نے کیا۔ تقریبات کا آغاز پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا گیا جس کے بعد مالدیپ کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف اور مالدیپ کے صدر نے مالدیپ کی مسلح افواج کے خصوصی دستوں کی یوم آزادی کی پریڈ دیکھی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف مالدیپ کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورے پر منگل کو مالدیپ پہنچے جہاں انہوں نے مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ تقریب میں سب سے پہلے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا گیا۔ مالدیپ کے معروف گلوکاروں نے (مرحبا نواز شریف، شکریہ نوازشریف، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں) کا نغمہ پاکستان اور مالدیپ کی قومی زبانوں میں پیش کیا۔ مالدیپ کے نیشنل کیڈٹ دستوں نے دونوں ممالک کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ تقریب میں سکول کے بچوں نے ایک خصوصی شو پیش کیا جس میں مالدیپ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ ثقافتی شو کے دوران ننھے منے بچوں نے مختلف قومی نغمے گائے۔ مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں غیر ملکی سفارتکاروں سمیت مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ تقریبات کے موقع پر مالے شہر کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔








