لاہور۔10 مئی (اے پی پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے بدھ کے روزیہاںسابق صدررفیق تارڑ کی رہائش گاہ جی اوآر ون میں ان کے داماد سابق ڈی آئی جی میجر (ر)مبشر اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔ وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے جبکہ وزیر …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی سابق صدررفیق تارڑ کے گھر آمد، ان کے داماد سابق ڈی آئی جی میجر (ر)مبشر اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور۔10 مئی (اے پی پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے بدھ کے روزیہاںسابق صدررفیق تارڑ کی رہائش گاہ جی اوآر ون میں ان کے داماد سابق ڈی آئی جی میجر (ر)مبشر اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔ وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے جبکہ وزیر مملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑبھی وہاں موجودتھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سابق صدر رفیق تارڑ کی خیریت بھی دریافت کی۔ یاد رہے کہ سابق صدررفیق تارڑ کے داماد کےنسر کے مرض میں مبتلا تھے جو گزشتہ ماہ 15اپریل کو انتقال کرگئے تھے، انہیں علاج کےلئے بیرون ملک بھی لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔









