انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کو ترکی کے پہلے صدر اور جنگ آزادی کے عظیم لیڈر مصطفیٰ کمال اتاترک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بابائے ترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور احتراماً وہاں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بعدازاں وزیراعظم محمد نوازشریف نے عظیم لیڈر کے مقبرہ پر …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری

مزید خبریں
انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کو ترکی کے پہلے صدر اور جنگ آزادی کے عظیم لیڈر مصطفیٰ کمال اتاترک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بابائے ترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور احتراماً وہاں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بعدازاں وزیراعظم محمد نوازشریف نے عظیم لیڈر کے مقبرہ پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے جن میں انہوں نے ملک میں خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھنے پر انہیں شاندار الفاظ میں اخراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد حاقان عباسی ، وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔








