اے پی پی اور ترکی کی اناطولو ایجنسی کے درمیان خبروں کے باقاعدہ تبادلہ سے متعلق معاہدے پر دستخط وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور ترکی کی اناطولو ایجنسی کے درمیان خبروں کے باقاعدہ تبادلہ سے متعلق ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ جمعرات کو …
وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اے پی پی اور ترکی کی اناطولو ایجنسی کے درمیان خبروں کے باقاعدہ تبادلہ سے متعلق معاہدے پر دستخط
وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت
انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور ترکی کی اناطولو ایجنسی کے درمیان خبروں کے باقاعدہ تبادلہ سے متعلق ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے آفس میں معاہدہ پر اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل علی خان اور ترک ایجنسی کے چیئرمین آف بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سینول کزانسی نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل متین متان اوگلو اور ترک خبر رساں ادارہ کے چیف ایڈیٹر کی طرف سے دستخط کئے۔ تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی شرکت کی جہاں مختلف شعبوں میں دیگر 9 معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ اے پی پی اور اناطولو کے درمیان معاہدہ سے دونوں خبر رساں ادارے انگریزی اور اردو زبان میں ایک دوسرے کی نیوز سروس کا تبادلہ اور استعمال کر سکیں گے۔ دونوں نیوز ایجنسیز تصویری مواد اور وڈیو فوٹیج کا بھی تبادلہ کریں گی۔








