اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہاں فلسطینی سفارتخانہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس سلسلہ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلسطینی سفارتخانہ کی نئی عمارت میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دونوں رہنماﺅں نے نئے جدید کمپلیکس …
وزیراعظم محمد نواز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہاں فلسطینی سفارتخانہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس سلسلہ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلسطینی سفارتخانہ کی نئی عمارت میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دونوں رہنماﺅں نے نئے جدید کمپلیکس (چانسری اور سفیر کی رہائش گاہ) کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 1992ءمیں سفارتخانہ کیلئے قطعہ اراضی کا عطیہ دیا تھا اور اس منصوبہ کیلئے 10 لاکھ ڈالر بھی فراہم کئے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے منصوبہ کی تکمیل کیلئے مالیاتی اور تکنیکی تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسے پاک۔فلسطین پائیدار دوستی کی عمدہ علامت قرار دیا۔ قبل ازیں فلسطینی سفارتخانہ آمد پر صدر محمود عباس نے وزیراعظم کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پرتپاک انداز میں مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے گلے ملے جبکہ ایک ننھی بچی نے وزیراعظم کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔








