مدینہ منورہ ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف ریاض میں پہلی امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد روضہ رسول پر حاضری کےلئے پیر کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ …
وزیراعظم محمد نواز شریف ریاض میں امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد روضہ رسول پر حاضری کےلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے

مزید خبریں
مدینہ منورہ ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف ریاض میں پہلی امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد روضہ رسول پر حاضری کےلئے پیر کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنی آمد کے فوری بعد وزیراعظم نے پہلی امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی۔ انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے انسداد کے مقصد کی حامل اس کانفرنس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم امہ کے رہنماءشریک ہوئے۔ وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔ وزیراعظم (آج) منگل کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔








