اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کو سینیٹر مشاہد حسین سیّد کی رہائش پر گئے اور ان سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم امجد حسین سیّد کی تحریک آزادی میں جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا …
وزیراعظم محمد نواز شریف سینیٹر مشاہد حسین سیّد کی رہائش پر گئے، والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کو سینیٹر مشاہد حسین سیّد کی رہائش پر گئے اور ان سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم امجد حسین سیّد کی تحریک آزادی میں جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔









