وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر 5 اور 6 جولائی کو تاجکستان کا دورہ کریں گے اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا،دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر 5 اور 6 جولائی کو تاجکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف …
وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر 5 اور 6 جولائی کو تاجکستان کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر 5 اور 6 جولائی کو تاجکستان کا دورہ کریں گے
اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا،دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر 5 اور 6 جولائی کو تاجکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے عبارت ہیں۔ دونوں ممالک خطہ میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کا اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی ایک جیسا موقف ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے تاجکستان کی آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات استوار کئے اور دوشنبے میں اپنا ریزیڈنٹ مشن کھولا۔ وزیراعظم کا تاجکستان کا دورہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ کیلئے ان کے وژن کا عکاس ہے۔ دوشنبے میں دونوں ممالک کے رہنما تجارت و سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی رابطوں سمیت دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔








