اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وزیراعظم ہاﺅس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹر نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیا ہے اور سینیٹر نہال ہاشمی کو …
وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر طلب کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وزیراعظم ہاﺅس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹر نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیا ہے اور سینیٹر نہال ہاشمی کو وزیراعظم ہاﺅس طلب کر لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔








