پارا چنار سانحہ کے متاثرین کی مکمل دیکھ بھال کی جائے، وزیراعظم محمد نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا کو پارا چنار دہشت گرد حملہ کے متاثرین میں معاوضوں کے چیک تقسیم کرنے کا ٹاسک دے دیا پاکستان کے عوام بشمول پارا چنار کے لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کی یکجہتی، ا تحاد اور ترقی کے درپے عناصر کو شکست فاش ہو گی، پارا چنار سانحہ کے متاثرین کی مکمل …

وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا کو پارا چنار دہشت گرد حملہ کے متاثرین میں معاوضوں کے چیک تقسیم کرنے کا ٹاسک دے دیا
پاکستان کے عوام بشمول پارا چنار کے لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کی یکجہتی، ا تحاد اور ترقی کے درپے عناصر کو شکست فاش ہو گی، پارا چنار سانحہ کے متاثرین کی مکمل دیکھ بھال کی جائے، وزیراعظم محمد نواز شریف

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو پارا چنار دہشت گرد حملہ کے متاثرین میں معاوضوں کے چیک تقسیم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گورنر کے پی کے کو کہا کہ وہ متاثرین کے مابین اسسٹنس پیکج کے عمل درآمد کی نگرانی کریں۔ انہوں نے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو کہا کہ وہ پارا چنار کے متاثرین سے ملاقات کریں اور تجاویز وزیراعظم کو پیش کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام بشمول پارا چنار کے لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یکجہتی، ا تحاد اور ترقی کے درپے عناصر کو شکست فاش ہو گی۔ وزیراعظم نے گورنر کے پی کے کو یہ بھی ہدایت کی کہ پارا چنار دہشت گردی سانحہ کے متاثرین کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔

Leave a Reply