ہینگ ژو ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کو چین کے صوبہ ژی جیانگ کے گنجان آباد شہر ہینگ ژو پہنچ گئے جو ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجیکل محور کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ صوبہ ژی جیانگ کی نائب گورنر مادام لیانگ لیمنگ نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نواز شریف چینی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ”ون بیلٹ ون روڈ“ فورم میں شرکت کے بعد …
وزیراعظم محمد نواز شریف چین کے صوبہ ژی جیانگ کے گنجان آباد شہر ہینگ ژو پہنچ گئے

مزید خبریں
ہینگ ژو ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کو چین کے صوبہ ژی جیانگ کے گنجان آباد شہر ہینگ ژو پہنچ گئے جو ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجیکل محور کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ صوبہ ژی جیانگ کی نائب گورنر مادام لیانگ لیمنگ نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نواز شریف چینی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ”ون بیلٹ ون روڈ“ فورم میں شرکت کے بعد بیجنگ سے یہاں پہنچے ہیں۔ بیجنگ میں قیام کے دوران فورم سے خطاب کے علاوہ انہوں نے لیڈرز راﺅنڈ ٹیبل کی دو نشستوں سے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے چینی قیادت اور عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کیں۔








