وزیراعظم محمد نواز شریف کا ترک حکومت کی طرف سے پرجوش استقبال

انقرہ۔ 23 فروری (اے پی پی) ترکی کی حکومت کی طرف سے وزیراعظم محمد نوازشریف کا پرجوش استقبال کیا گیا اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب جمعرات کو چنکایا پیلس میں منعقد ہوئی۔ ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کیلئے چنکایا پیلس آمد پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ترکی کے وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں …

انقرہ۔ 23 فروری (اے پی پی) ترکی کی حکومت کی طرف سے وزیراعظم محمد نوازشریف کا پرجوش استقبال کیا گیا اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب جمعرات کو چنکایا پیلس میں منعقد ہوئی۔ ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کیلئے چنکایا پیلس آمد پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ترکی کے وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان گرم جوش جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ترک مسلح افواج کے چاک چوبند دستے نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو سلامی پیش کی اور دونوں رہنماﺅں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply