امریکی صدر کی پہلی غیر ملکی سرگرمی کے طور پر سعودی عرب میں سربراہ کانفرنس کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کا مختلف ممالک کے رہنماﺅں سے ملاقات میںاظہارخیال ریاض/اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہا ہے جنہوں نے اپنی پہلی غیر ملکی سرگرمی کے طور پر سعودی عرب میں منعقدہ …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا مختلف ممالک کے رہنماﺅں سے ملاقات میں اظہارخیال

مزید خبریں
امریکی صدر کی پہلی غیر ملکی سرگرمی کے طور پر سعودی عرب میں سربراہ کانفرنس کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا مختلف ممالک کے رہنماﺅں سے ملاقات میںاظہارخیال
ریاض/اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہا ہے جنہوں نے اپنی پہلی غیر ملکی سرگرمی کے طور پر سعودی عرب میں منعقدہ امریکہ، اسلامی عرب سربراہ کانفرنس کا انتخاب کیا، امریکی صدر کا یہ اقدام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پہلی امریکہ ،اسلامی عرب کانفرنس کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اسلامی اور عرب ممالک کے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ فرنٹ لائن ریاست کے طور پر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔کانفرنس کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پہلی امریکہ اسلامی عرب سربراہ کانفرنس کیلئے سعودی عرب کا انتخاب قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہا پسندی وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے جو آج کی دنیا کو درپیش ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حملوں میں ہزاروں پاکستانی شہری اور ہزاروں سیکیورٹی اہلکار شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ معاشی طور پر اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے بتایا کہ متعدد دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں نئے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مشکل فیصلے کئے، ہم نے دہشت گردی کا حوصلے اور جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کیا، بڑے پیمانے پر جسمانی اور مالی نقصانات نے ہمارے عزم کو اور مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات ، قومی مفاد کے حامل امور پر سیاسی اتفاق رائے اور مسلح افواج کے منظم آپریشنز کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی۔








