وزیراعظم محمد نواز شریف کا کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

کویت سٹی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013ءمیں جب حکومت سنبھالی تو ملک کو بڑے چیلنجز درپیش تھے، آج الحمد اﷲ حالات بہت بہتر ہیں، 90ءکی دہائی کے منصوبے جاری رہتے تو پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن چکا ہوتا، توانائی کا بحران ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، کویت میں پاکستانیوں کے مسائل پر امیر کویت سے بات کروں گا۔ پیر …

کویت سٹی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013ءمیں جب حکومت سنبھالی تو ملک کو بڑے چیلنجز درپیش تھے، آج الحمد اﷲ حالات بہت بہتر ہیں، 90ءکی دہائی کے منصوبے جاری رہتے تو پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن چکا ہوتا، توانائی کا بحران ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، کویت میں پاکستانیوں کے مسائل پر امیر کویت سے بات کروں گا۔ پیر کو یہاں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بجلی، دہشت گردی، معیشت جیسے چیلنجز تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں 26 سال قبل کویت آیا تھا، ہم نے بھرپور طور پر کویت کا ساتھ دیا، اﷲ نے ہمارے فیصلے کو سرخرو کیا، کویت آزاد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں مرحوم کویتی امیر سے ملنے طائف گیا جنہوں نے نہ صرف پاکستان کو ہر قسم کی مدد دینے کا اظہار کیا بلکہ مدد پہنچائی، ولی عہد کے ساتھ بھی اچھا تعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان کا ایک اچھا دوست بن گیا، اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو دوستی مزید مضبوط ہو جاتی اور کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان اور کویت کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہوئے، 1991ءمیں ترقی کی رفتار برقرار رہتی تو آج پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 1991ءتا 1993ءکی اڑھائی سال کی مدت میں ہم نے پاکستان کو ترقی کی ایک نئی راہ دکھائی۔

Leave a Reply